یوریا

ملک میں یوریا اورڈی اے پی کی فروخت میں 9 ماہ کے دوران نمو ریکارڈ

مکوآنہ (عکس آن لائن)ملک میں یوریا اورڈی اے پی کی فروخت میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 3 اور35فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔انڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے ستمبر تک کی مدت میں ملک میں 4908000ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3فیصد کم ہے۔گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 4770000ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔

ستمبرمیں 527000ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 4فیصد کم ہے۔گزشتہ سال ستمبر میں 508000ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے 9 ماہ میں 1000000ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 35فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 740000ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔ ملک میں 105000ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 68فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 63000ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں