کورونا

ملک میں کورونا کے وار ، مزید 2افراد جاں بحق، 22 نئے مریض رپورٹ

اسلام آباد(عکس آن لائن)ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے وار نہ تھم سکے، مزید 22مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ،2 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 126ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح0.43فیصد رہی ہے جبکہ 2 مریض موت کے منہ میں بھی چلے گئے ہیں۔قومی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ابھی بھی14مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں