کورونا

ملک میں کورونا کیسزکے وارتیز،33افراد متاثر،19کی حالت تشویشناک

اسلام آباد(عکس آن لائن)قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے مزید 33 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ،19کی حالت تشویشناک ہے ۔این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں3ہزار942کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے33افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ24گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح0.84فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ19مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں