ادارہ شماریات

ملک میں مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگئی ‘ ادارہ شماریات

لاہور(عکس آن لائن)ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگئی ہے جس کے سبب ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15.97 فیصد پر آگئی ۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ انہی دنوں میں یہ شرح 20 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ گزشتہ ایک ہفتے میں 13 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں جبکہ 9 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے انڈے 6 روپے ، چکن 10 روپے سستا ہوا۔ٹماٹر 3 روپے ،چینی، آلو، گڑ، لہسن، دال چنا، مسور اور آٹا بھی سستا ہوا ۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ایل پی جی، دال ماش اور مونگ کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ہوئی ہے۔

پیاز کی قیمت ساڑھے دس روپے بڑھ نے کے بعد 66 روپے فی کلو ہوگئی ۔چاول، گھی، سرسوں کا تیل، دہی اور گوشت کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے بریڈ سمیت 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکا م رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں