لگژری اشیا کی درآمد

ملک میں غیر ضروری اور لگژری اشیا کی درآمد پر مکمل پابندی

اسلام آباد (نمائندہ عکس ) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں غیر ضروری اور لگژری اشیا کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کر تے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری اور لگژری اشیا کی درآمد پر قیمتی زرمبادلہ خرچ نہیں ہونے دیں گے۔ بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی معاشی تشویش ناک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو بتایا کہ کہ ملک میں غیر ضروری اور پر تعیش سامان کی خریداری بڑے پیمانے پر کی جارہی ہے اور مارکیٹیں غیر ملکی سامان سے بھری پری ہے ۔

شرکا نے معاشی مشکلات سے نمٹنے کےلیے سخت فیصلے کرنے پر اتفاق کیا۔ شہباز شریف نے ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کے بحران سے نمٹنے کے لیے غیر ضروری اور لگژری اشیا کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی اور اس فیصلے کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ غیر ضروری اور لگژری اشیا کی درآمد پر قیمتی زرمبادلہ خرچ نہیں ہونے دیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں شدید کمی ہوچکی ہے جو اس وقت 22 ماہ کی کم ترین سطح پر ہیں اور صرف ڈیڑھ ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں جب کہ ڈالر 200 روپے سے بھی مہنگا ہوگیا ہے۔

آئی ایم ایف سے قرضے کا معاہدہ بھی تاحال نہیں ہوا جس کے نتیجے میں پاکستان کو بھی سری لنکا جیسی صورتحال کے سامنا کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں