شیری رحمان

ملک میں ریکارڈ بارشوں کی وجہ سے بلوچستان اور سندھ میں انسانی بحران جنم لے رہا ہے، شیری رحمان

اسلامآ باد (نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ریکارڈ بارشوں کی وجہ سے سندھ میں انسانی بحران جنم لے رہا ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصان کا تعین کرنے کے لیے وفاقی وزرا کی کمیٹی آج کراچی میں اربن فلڈنگ سے متاثر علاقوں کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے دورے کا مقصد ریکارڈ بارشوں اور سیلاب کے نقصان کا جائزہ لینا ہے، ہم دورے کے دوران امدادی کارروائیوں اور زمینی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ کمیٹی علاقوں کی بحالی کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومت کو سفارشات پیش کرے گی، ملک میں ریکارڈ بارشوں کی وجہ سے بلوچستان اور سندھ میں انسانی بحران جنم لے رہا ہے۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی نے کہا کہ گزشتہ ماہ صوبائی اور وفاقی حکومت کو ریکارڈ بارشوں اور سیلاب کی وارنگ جاری کی تھی، ماحو لیا ےی تبدیلی کے اثرات، ہیٹ ویو، خشک سالی کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں رواں سال 501 اورسندھ میں 625 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں