اضافہ ریکارڈ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں 5.13 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء سے لیکرفروری 2020ء تک کی مدت میں دالوں کی درآمدات پر374.90 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 5.13 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں دالوں کی درآمدات پر356.61 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال میں کل 7 لاکھ 54 ہزار885 میٹرک ٹن دالوں کی درآمدات ریکارڈ کی گئی،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 6 لاکھ 59 ہزار459 میٹرک ٹن دالوں کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔فروری 2020ء میں دالوں کی درآمدات پر63.13 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا، گزشتہ سال فروری میں دالوں کی درآمدات پر32.22 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں