گڈز ٹرانسپور ٹرز

ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں صر ف لا قانو نیت نظر آ رہی ہے’ گڈز ٹرانسپور ٹرز

لاہور(عکس آن لائن )آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اورصر ف لا قانو نیت نظر آ رہی ہے ، موٹروے پولیس اور این ایچ اے حکام کی لا پرو اہی سے اوور لوڈنگ کے باعث شاہراہیں تباہ ہو رہی ہیں،کانٹوں پر فول پروف انتظامات کیے جائیں اور اوورلوڈنگ کا جن قابو کیا جا ئے۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ئو ں محمد اظہرقادری،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،

حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ چند مفاد پرست مل مالکان اور صنعتکار ایکسل لوڈ لمٹ قانون کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈا کر رہے ہیں، تاجر مافیا اوورلوڈنگ خاتمہ کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، ٹرانسپورٹرز ایکسل لوڈ لمٹ کے قانون پر عملدرآمد چاہتے ہیں اور اس کے نفاذ کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے کیس بھی جیت چکے ہیں لہٰذاحکومت اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے فوری طور پر ملک بھر سے اوورلوڈنگ کے خاتمہ کو یقینی بنائے اور ایکسل لوڈ لمٹ کے قانون کو نافذ کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا ئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں