بسوں اورٹرکوں

ملک میں بسوں اورٹرکوں کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کے دوران کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) ملک میں بسوں اورٹرکوں کی پیداواراورفروخت میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹوموٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء-04 سے لیکرفروری 2020 ء-04 تک کی مدت میں ملک میں 2855 یونٹ ٹرکوں اوربسوں کی پیداوار اور 2923 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی، یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 77 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں 5228 یونٹ بسوں اورٹرکوں کی پیداواراور4936 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔جنوری 2020 ء-04 میں ملک میں بسوں اورٹرکوں کی پیداواراورفروخت میں فروری 2020ء-04 کے مقابلے میں 8.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ان میں ہینوپاک، ایسوزو اورماسٹرکمپنی کے بس اورٹرک شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں