سٹیٹ بینک آف پاکستان

ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 91 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

اسلام آباد (عکس آن لائن) جاری مالی سال کے دوران پاکستان میں کی جانی والی براہ راست ،

غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 91 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جولائی تا مئی 2019-20ء کے دوران 2.4 ارب ڈالر کی ایف ڈی ائی کی گئی ہے۔

دوران سال ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پہلے سے جاری منصوبوں میں کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی گیارہ مہینوں میں جولائی تا

مئی 2018-19ء کے دوران ملک میں 1.26 ارب ڈالرز کی ایف ڈی آئی کی گئی تھی .

جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 2.4 ارب ڈالر تک بڑھ گیا.

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران ایف ڈی آئی کی شرح میں 1.14 ارب ڈالر یعنی

91 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایس بی پی کے مطابق مئی 2020ء کے دوران 120 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے.

جو مالی سال کے پہلے نو ماہ کے مقابلہ میں سب سے کم رہی ہے.

کیونکہ عالمی سطح پر صحت اور معاشی بحران کی وجہ سے ایف ڈی آئی میں کمی ہوئی ہے۔

اپریل 2020ء میں 133.2 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی تھی اس طرح اپریل کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے

دوران سرمایہ کاری میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ مئی 2019ء کے دوران ایف ڈی آئی کا حجم 254 ملین ڈالر رہا

تھا اور اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران پاکستان میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی

سرمایہ کاری کی شرح میں 53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں