نفیسہ شاہ

ملک جل رہا ہے نیرو بانسری بجا رہا ہے ، نفیسہ شاہ

اسلا م آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ملک جل رہا ہے نیرو بانسری بجا رہا ہے ۔ اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ ملک جل رہا ہے نیرو بانسری بجا رہا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کا کوئٹہ نہ جانا شرمناک عمل ہے ، زیر تربیت وزیر اعظم ملکی معاملات سے بے خبر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بے حس اور نالائق سلیکٹڈ اعظم سانحہ مچھ کو معمولی واقعہ سمجھ رہے ہیں، سلیکٹڈ اور الیکٹڈ وزیراعظم میں فرق ظاہر ہوگیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت نیب اور گالی گلوچ بریگیڈ پر چل رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں