جمشید اقبال چیمہ

ملک بہتری کی جانب گامزن، اپوزیشن نے آنکھوں پر تعصب کی سیاہ پٹی باندھ رکھی ہے’ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکالنے کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اس لئے بد خواہوں کو منہ کی کھانا پڑے گی ،اپوزیشن چاہے الٹی بھی لٹک جائے لیکن احتساب کا جاری عمل کسی صورت نہیں رکے گا۔

اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی کامیابی کی وجہ سے اپوزیشن کے حواس جواب دے گئے ہیں،اگر یہ سمجھتے ہیں کہ لانگ مارچ کے ذریعے حکومت کو گھر بھیج دیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ہم نے ملک میں دودھ اورشہد کی نہریں بہاد ی ہیں بلکہ ہم ماضی کی حکومتوں کے پیدا کئے ہوئے بیگاڑکودرست کرکے بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں اور وہ وقت دور نہیںجب عوام کی زندگیوں میں بھرپور خوشحالی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اپنی آنکھو ں پر تعصب کی سیاہ پٹی باندھ رکھی ہے اس لئے انہیں آگے بڑھتا ہوا پاکستان نظر نہیں آتا اور منفی پراپیگنڈا کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ شہباز شریف نے تو آصف زرداری کا پیٹ پھاڑ کر کرپشن اور لوٹ مار کی دولت نکالنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ شہباز شریف کا اپنا پیٹ بھی اسی طرز کی دولت سے بھرا ہوا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں