وزیر توانائی عمر ایوب

ملک بھر میں گیس سپلائی میں کمی کی وجہ سردی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ ہے، وزیر توانائی عمر ایوب

اسلام آباد ( عکس آن لائن) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گیس سپلائی میں کمی کی وجہ سردی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ ہے ۔ سردی کی شدت ایک ہفتے میں ممکنہ طور پر کم ہونے پر گیس کی فراہمی یقینی ہو جائے گی۔سی این جی سیکٹر کو گیس کی مستقل فراہمی فروری سے شروع ہو گی۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے بدھ کے روز سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ میںکہا کہ گزشتہ سال دسمبر کے مقابلے میں 12 فیصد سے زائد گیس فراہم کی گئی ہے ۔ دسمبر2018 میں گھریلو صارفین کو831 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جبکہ ماہ دسمبر کے15 دن میں30 فیصد زائد گیس فراہم کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو اس وقت 47 فیصد اضافی گیس فراہم کی جا رہی ہے جبکہ سی این جی سیکٹر کے علاوہ تمام صارفین کو گیس کی فراہمی جاری ہے اور سی این جی سیکٹر کو جنوری میں وقفہ وقفہ سے گیس فراہم کی جائے گی جبکہ فروری میں مکمل طور پر گیس کی سپلائی شروع کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سردی کا زور ممکنہ ایک ہفتے میں ٹوٹنے سے صورتحال بہتر ہوگی جبکہ ایس ایس جی سی کے نظام میں طلب 20 فیصد بڑھ گئی ہے اور ایل این جی سندھ کی صورتحال کے باعث سپلائی نہیں کی جا رہی ہے اور اضافیایلاین جی کی سپلائی میں بہتری سے صورتحال بہتر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں