ملک بھر میں کورونا وائرس کے 30کیس رپورٹ ، تیرہ مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد (عکس آن لائن)ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 30کیس رپورٹ ہوئے ،13مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اتوار کو قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران4ہزار483کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے30 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.67 فیصد رہی، اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہواجبکہ13 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد می100 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سیایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد رہی۔ اسی طرح لاہور میں565ٹیسٹوں میں سے10ٹیسٹ مثبت ا ئے اوروہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.77 فیصد رہی جبکہ پشاور میں 135ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور مثبت کیسز کی شرح 0.74فیصد رہی۔ اسی طرح گجرانوالہ میں357 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا ا ور مثبت کیسز کی شرح 0.28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں