میاں نعمان کبیر

ملکی مسائل کو اٹھانے میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے : میاں نعمان کبیر

لاہور (عکس آن لائن)ملکی صنعت کے مختلف شعبوں اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پرنٹ اور الیکٹرنک میڈیاکے نمائندوں کے ساتھ ایک ملاقات میں پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ(پیاف) نے کہا ہے کہ پیاف اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو بہتر انداز سے اجاگر کرنا بہت ضروری ہے جسکے لئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔

آج پیاف کی کامیابی اور بزنس کمیونٹی کی مقبولیت میں میڈیا کا ہاتھ ہے۔ میڈیا کاروباری طبقہ کے مسائل کو ہائی لائٹ کرتا ہے جس وجہ سے پیاف کی آواز حکومتی ایوانوں میں پہنچتی ہے۔ حکومت بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو آئندہ آنیوالے بجٹ میں شامل کرے اور انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات کرے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بین القوامی کمی کے تناسب سے قیمتوں میں کمی کی جائے اور اسکے ساتھ ساتھ بجلی کی فی یونٹ میں بھی کمی کی جائے کیونکہ ماضی میں پٹرولیم مصنوعات کو جواز بنا کر بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا جاتا رہا ہے جس سے صنعتی شعبہ سمیت ہر طبقہ فکر متاثر ہورہا ہے۔بجٹ پر کاروباری طبقہ کی تجاویز کو شامل کیا جائے ۔صنعتوں کے لئے بجلی و گیس کے نرخ کم کیے جائیں۔

پیداواری لاگت کے بڑھنے کی وجہ سے انڈسٹریز اور ٹریڈرز کو نقصان پہنچ رہا ہے۔حکومت ملکی صنعتوں کو نقصان پہنچانے والی مصنوعات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لگائی جائے تاکہ کاروباری برادری کی مشکلات میں کمی آسکے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر نے سابق صدر پیاف و لاہور چیمبر محمد علی میاں، وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی اور دیگر پیاف مجلس عاملہ کے اراکین کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام تک منتقل کیا جائے تاکہ صنعت و تجارت سے وابستہ اشیاء و ضدمات کی پیداواری لاگت کم ہو سکے۔ شرح سود زیادہ ہونے سے مقامی کاروبار اور صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

حکومت اکنامک پالیسیز کی از سر نو تشکیل کرے اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ بجٹ ڈرافٹ فائنلائز کیا جائے۔ برآمدات میں کمی کی وجہ سے تجارتی خسارہ بڑھتا جا رہا ہے جس کو توازن میں رکھنا لازمی ہے۔برآمدات میں اضافے کے لئے ریفنڈز بلا تاخیر جاری کیے جائیں اور صنعتی شعبے کے لئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں