سینیٹر محمد اسحاق ڈار

ملکی صورتحال کے باعث اسحاق ڈار کا دورہ امریکہ منسوخ

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے دورہ واشنگٹن منسوخ کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اقتصادی امور ایاز صادق نے دورہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کرنا تھی۔ ذرائع کے مطابق دورہ منسوخ کیے جانے کی وجہ موجودہ ملکی سیاسی صورت حال ہے، اس دورے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف حکام اور امریکی ٹریژری ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام سے سائڈ لائن میٹنگ کرنی تھی۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کے معاہدے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے بھی سائیڈ لائن میٹنگ میں امور زیر غور آنا تھے، اب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ،سیکرٹری خزانہ سمیت اقتصادی ٹیم کے دیگر ارکان آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں