سونے کی قیمت

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار 736روپے پر جا پہنچی

کراچی(عکس آن لائن)عالمی مارکیٹ میں فی اون سونا 6ڈالر کے اضافے سے 1815ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 200روپے کے اضافے سے 1لاکھ10ہزار500روپے ہو گئی اسی طرح 172روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار 736روپے پر جا پہنچی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں