وزیر اعلیٰ پنجاب

ملکی تعمیروترقی،پرامن معاشرے کی تشکیل میں خواتین کااہم کردارہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(عکس آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ حکومت خواتین کومعاشرے کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لئے پرعزم ہے،ملکی تعمیروترقی،پرامن معاشرے کی تشکیل میں خواتین کااہم کردارہے۔اتوار کو ورکنگ ویمن حقوق کے دن پر اپنے پیغام میں عثمان بزدار نے کہا کہ خواتین با صلاحیت اورمحنتی ہیں مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا،حکومت خواتین کومعاشرے کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لئے پرعزم ہے،ملکی تعمیروترقی،پرامن معاشرے کی تشکیل میں خواتین کااہم کردارہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں