وزیر اعظم شہباز شریف

ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کو رمضان المبارک میں مفت آٹا کی فراہمی کا پیکج تیار

لاہور(عکس آں لائن)ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کو رمضان المبارک میں مفت آٹا کی فراہمی کا پیکج تیار کر لیا گیا جس کے تحت رمضان میں پنجاب بھر کے 1کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حکومت پنجاب کی طرف سے رمضان میں مفت آٹے کی تقسیم کے پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی، مشیر وزیر اعظم احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کیلئے رمضان میں مفت آٹا کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا ہے،رمضان میں پنجاب بھر کے 1 کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا،مفت آٹے کی تقسیم 25 شعبان سے 25 رمضان تک کی جائے گی،آٹے کی تقسیم 8 ہزار500 یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کی جائے گی۔وزیر اعظم نے ہدایت کی عوامی سہولت کیلئے آٹے کی تقسیم کے مزید 20 ہزار پوائنٹس قائم کئے جائیں،مفت آٹے کی تقسیم شفاف طریقے سے یقینی بنائی جائے،آٹے کی فراہمی کے دوران چوری روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مفت آٹے کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا قبول نہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ مفت آٹا اسکیم میں اپنی اہلیت ایس ایم ایس کے ذریعے جانچی جا سکے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت دیگر صوبوں کو بھی اس پروگرام میں معاونت فراہم کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں