مکوآنہ (عکس آن لائن)ملکی برآمدات میں جاری مالی سا ل کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 7.89 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک کی مدت میں ملکی برآمدات کاحجم 17.78 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.89فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 16.48 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملکی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 14.11 فیصد کی کمی ہوئی۔ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ملکی درآمدات کا حجم 30.94 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 36.03 ارب ڈالر تھا۔اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں تجارتی خسارے کا حجم 13.16ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.66 فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تجارتی خسارے کا حجم 19.55 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ جنوری میں ملکی برآمدات کاحجم 2.79 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 24.72 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں ملکی برآمدات کاحجم 2.23 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔
جنوری میں ملکی درآمدات کا حجم 4.73 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 1.84 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں درآمدات کا حجم 4.82 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔