شہزادہ ہیری

ملکہ برطانیہ کا احترام کرتے ہیں، دکھ ہے معاملہ علیحدگی تک پہنچ گیا: شہزادہ ہیری

لندن(عکس آن لائن)برطانوی شاہی خاندان سے علیحدہ ہونے والے شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ وہ ملکہ برطانیہ کا احترام کرتے ہیں، دکھ ہے معاملہ علیحدگی تک پہنچ گیا، کوئی اور راستہ ہی نہیں بچا تھا۔شاہی خاندان کے تاریخی معاہدے کے بعد شہزادہ ہیری نے حامیوں سے خطاب میں کہا وہ اور میگھن پبلک فنڈنگ کے بغیر ملکہ کی خدمت برقرار رکھنا چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے یہ ممکن نہیں۔

شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ ملکہ برطانیہ اور اپنی کمانڈر ان چیف کا بے حد احترام کرتے ہیں، خطاب کے دوران ایک موقع پر شہزادہ ہیری جذباتی ہو گئے، شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن مرکل پبلک فنڈ استعمال نہیں کرسکیں گے۔ معاہدے کے تحت جوڑے کو اپنے گھر کی تزئین و آرائش پر خرچ کیے گئے 31 لاکھ ڈالر واپس کرنے ہوں گے اور ہیری کو افغانستان میں خدمات پر دیئے گئے فوجی اعزازات بھی واپس کرنے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں