فردوس عاشق اعوان

ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر اپیل وقت کی اہم ضرورت ہے’ فردوس عاشق اعوان

لاہور (عکس آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سویلین کے ملٹری ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے پراپیل وقت کی اہم ضرورت ہے ،وزارت دفاع کی جانب سے اپیل دائر ہونا شہداکے خون سے ایفائے عہد ہے۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ جانیں دینے والوں کے خون کا تقدس جان کھانے والوں کے ہاتھوں پامال نہیں ہونا چاہئے ، عدالت اپیل کووقت کی اہم ضروت سمجھ کرمنظور کرے اورٹرائل پر حکم امتناع ختم کرے۔انہوں نے کہا کہ قصوروارں کو سزا دے کرآئندہ کے لئے ایک مثال اورحصار قائم کیا جا سکتا ہے، فوجی تنصیبات، شہدا کی یادگاروں کونقصان پہنچانے والوں کا ٹرائل ملٹری کورٹس ہی کرسکتی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جو جان بوجھ کر قانون سے ٹکرانے وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں ہو سکتا ، ملٹری کورٹس کے علاوہ سول عدالتوں میں ان مقدمات کی مناسب سماعت نہیں ہو سکتی، ماضی میں بھی حساس نوعیت کے مقدمات میں سویلینز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہو چکا ہے۔
٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں