اولی اسٹون

ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا، اولی اسٹون پی ایس ایل سے باہر

ملتان (عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 9 میں ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگ گیا، اولی اسٹون کمر کی انجری کے باعث ٹونامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

انگلش فاسٹ بالر منگل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور اپنا چوتھا اوور مکمل نہیں کر سکے تھے جس کے نتیجے میں ملتان سلطانز کو آئندہ میچوں میں اولی سٹون کا متبادل کھلاڑی شامل کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جو اس وقت لگاتار تین جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے تاہم گزشتہ روز سلطانز کو پشاور زلمی کے خلاف پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 رنز سے شکست دے دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں