نفیسہ شاہ

ملتان اور لاہور کے جلسوں کے لئے اجازت نہ دینے کا فیصلہ قابل مذمت ہے،نفیسہ شاہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ملتان اور لاہور کے جلسوں کے لئے اجازت نہ دینے کا فیصلہ قابل مذمت ہے،حکومت اجازت ناموں کی آڑ میں اپوزیشن رہنمائوں کا مسلسل ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بند کرے،جلسوں کیلئے کٹھ پتلی اور وسیم اکرم پلس حکومت کی اجازت نہ پہلے درکار تھی نہ ہی اب اجازت چاہئے،کیا حکومتی اجتماعات میں کورونا نہیں آتا ؟۔

پیر کو اپنے بیان میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ پشاور کے کامیاب جلسے پر پشاور کے عوام کو سلام اور مبارکباد پیش کرتے ہیں،تمام رکاوٹوں کے باوجود پشاور کے بعد ملتان اور لاہور کا جلسہ بھی شاندار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملتان اور لاہور کے جلسوں کے لئے اجازت نہ دینے کا فیصلہ قابل مذمت ہے،حکومت اجازت ناموں کی آڑ میں اپوزیشن رہنمائوں کا مسلسل ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ تمام رکاوٹوں کے باوجود پشاور کے بعد ملتان اور لاہور کا جلسہ بھی شاندار ہوگا،جلسوں کے لئے کٹھ پتلی اور وسیم اکرم پلس حکومت کی اجازت نہ پہلے درکار تھی نہ ہی اب اجازت چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو پی ڈی ایم اپنا راستہ خود بنائیگی۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ خود حکومتی وزرا اب بھی کارنر میٹنگس کرتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو فردوس عاشق اعوان نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی وہ بھی سب کے سامنے ہے، کیا حکومت نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف کوئی ایکشن لیا؟کیا حکومتی اجتماعات میں کورونا نہیں آتا؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں