مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے جدوجہد آزادی پیپلزپارٹی کا منشور ہے،آصف علی زرداری

اسلام آباد (عکس آن لائن)سابق صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹریز کے صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے جدوجہد آزادی پیپلزپارٹی کا منشور ہے،خطے میں امن کیلئے ضروری ہے کہ کشمیری عوام کو رائے شماری کا حق دیا جائے، کشمیر کے عوام سے جو رشتہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی اور بزدلانہ خاموشی کی وجہ سے کشمیری جبر اور تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں ، پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے عالمی برادری کی حمایت حاصل کریگی ۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں سابق صدر پاکستان اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹریز کے صدر آصف زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے جدوجہد آزادی پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اورمحترمہ بینظیر بھٹو نے عالمی سطح پر کشمیر کی آزادی کیلئے آواز بلند کی تھی۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے ضروری ہے کہ کشمیری عوام کو رائے شماری کا حق دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو مودی مقبوضہ کشمیر کی تاریخی حیثیت کو ختم کرنے کی جرآت نہ کرتا۔انہوں نے کہا کہ مودی کی جارحیت پر حکومت نے قومی یکجہتی کو سبوتاڑ کیا بلکہ سفارتی سطح پر بھی موثر آواز نہیں اٹھائی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام سے جو رشتہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے عالمی برادری کی حمایت حاصل کریگی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی اور بزدلانہ خاموشی کی وجہ سے کشمیری جبر اور تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی بھارت سے آزادی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا خواب تھا۔انہوں نے کہا کہ بھٹو کے خواب کی تعبیر کیلئئے محترمہ بینظیر بھٹو نے عالمی سطح پر جدوجہد کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں