عائشہ فاروقی

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن، انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار،دفتر خارجہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے ،

کہ بھارت نے جعلی مقابلوں اور نام نہاد سرچ آپریشن میں مذید 14 کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے ،

بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی شہادت قابلِ مذمت اور عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے.

او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

جمعرات کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے ،

کہ گذشتہ 326 روز سے مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی لاک ڈاؤن جاری ہے ،

پچھلے پانچ ماہ میں 110 کشمیریوں کو شہید کیا گیا ،جبکہ حالیہ دنوں میں بھارتی قابض فوج نے جعلی مقابلوں

اور سرچ آپریشن کے نام پر مزید 14 کشمیریوں کو شہید کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتا ہے

،کشمیریوں کے قتل میں بی جے پی سرکار براہِ راست ملوث ہے .

ماورائے عدالت قتل عالمی و انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے.

گذشتہ 6 ماہ میں بھارت نے ایل او سی پر 10 ہزار 440 مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔

ترجمان نے کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں پر ویانا کنونشن

کی خلاف ورزی کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں ،

بھارت میں پاکستانی سفارتکار عالمی کنونشن اور قوانین کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ وزیر خارجہ نے او آئی سی کشمیر رابطہ گروپ

اجلاس میں شرکت کی او آئی سی نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی

جبکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر مسلم امہ کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ او آئی سی نے بھارت سے فوری طور پر کشمیر میں یکطرفہ

اور غیر قانونی اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں میں 3976 پاکستانی سعودی عرب 2231

متحدہ عرب امارات 263 عراق سے وطن واپس آئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اب تک دنیا بھر کے 73 ممالک سے 97,393 پاکستانی وطن واپس آ چکے ہیں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں