مشعال ملک

مقبوضہ کشمیر میں دن بدن کرونا کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے، مشعال ملک

اسلام آباد (عکس آن لائن) کشمیری رہنما مشعال ملک نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دن بدن کرونا کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے۔اپنے بیان میں مشعال ملک نے کہاکہ دو لاکھ سے زائد مقبوضہ کشمیر میں کرونا کیسز ہیں۔انہوںنے کہاکہ پچیس سو سے زائد کشمیری کرونا کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

مشعال ملک نے کہاکہ کرونا کے چار ہزار سے زائد کیس آج رپورٹ ہوئے،مقبوضہ کشمیر میں ہیلتھ کی سہولیات موجود نہیں،مشعال ملک نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر ٹوٹل 250 وینٹیلیٹر موجود تھے۔انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت نے وہ بھی مقبوضہ کشمیر سے بھارت منتقل کر دئیے۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کو تہاڑ جیل منتقل کیا جارہا ہے،تہاڑ جیل میں تیزی سے کرونا پھیل رہا ہے۔مشعال ملک نے کہاکہ جیل میں ویکسین سمیت ٹیسٹ کی سہولت بھی نہیں دی جارہی،دنیا کشمیریوں کو انسان کیوں نہیں سمجھتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں