مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربھارت عوامی

مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پربھارت عوامی سطح پر بدنام ہوگیا ہے، وزیرخارجہ

کراچی (عکس آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مذہبی آزادی ہے، مقبوضہ کشمیر میں نمازجمعہ کی اجازت بھی نہیں ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارت عوامی سطح پر بدنام ہوگیا ہے۔

پیر کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں مذہبی آزادی ہے ، میں نے عمر کوٹ میں جاکر جلسہ کیا تھا، مقبوضہ کشمیر میں نمازجمعہ کی اجازت آج بھی نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے رویے میں فرق واضح کرنا چاہتے ہیں، کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر پوری طرح اجاگر ہوگیا ہے ، ہم نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو ہر فورم پر اٹھایا ہے ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارت عوامی سطح پر بدنام ہوگیا ہے۔

گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ آرایس ایس کا ہندوستان معرض وجود میں آرہا ہے، اب بھارت گاندھی اور نہرو کا بھارت نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ بھارت سے بات چیت کے لیے ہاتھ بڑھایا لیکن مودی نے راہ فرار اختیار کی، بابری مسجد کے فیصلے کو نہیں مانتے۔

مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر شاہ محمود کا کہنا تھا کہ کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق پٹیشن کو سنا ہی نہیں جارہا، گزشتہ روز کہا تھا بھارت ہمیں بھی شکریہ کا موقع دے، بھارت کشمیر سے کرفیو ہٹاکر ہمیں بھی شکریہ ادا کرنے کا موقع دے، 97 روز سے کشمیر میں مسلسل کرفیو نافذ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں