مقبوضہ بیت المقدس

مقبوضہ بیت المقدس،اسرائیلی فوج نے متعدد شہری اغوا کر لیے، مکانات مسمار

مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن)قابض اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں قلندیہ پناہ گزین کیمپ فلسطینی کا مکان مسمار کر دیا، اور مغربی کنارے میں اپنے گھروں سے چند فلسطینی شہریوں کو اغواکر لیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس نے قلندیہ کیمپ پر دھاوا بولا اور مکان کو مسمار کرنے سے پہلے شہید حسن ابو علی کے خاندان کو اسکے تین منزلہ گھر سے زبردستی نکال دیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے صحافیوں کو مکان مسماری کے دوران تصاویر بنانے سے روکا۔ قیدی ابو علی کو اسرائیلی فوج نے اگست 2011 میں شہید کر دیا تھا۔اسی دوران صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف حصوں پر دھاوا بولا اور اسرائیلی فوجیوں اور آبادکاروں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہونے کے جرم میں سات فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کر لیا۔

رملہ میں سلوان قصبے میں صہیونی فوج نے گھروں پر چھاپوں کے دوران ہزاروں ایکڑ اراضی کو ضبط کر لیا۔ایک اور واقعہ میں جنین میں مقامی ذرائع نے کہا کہ برطعہ چوکی پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری زخمی ہو گیا۔بیت لحم میں صہیونی فوج نے اپنی سزا پوری کرنے والے اسیر ایاد زعیق کو حراست میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں