کرنسی مارکیٹ

مقامی کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستا نی روپے دباو کا شکار رہا

کراچی (عکس آن لائن)مقامی کرنسی مارکیٹ میں پیر کو بھی امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستا نی روپے دباو کا شکار رہا جس کے سبب انٹر بینک میں ڈالر مزید 55پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20پیسے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید55پیسے کے اضافے سے153.35روپے سے بڑھ کر153.90روپے اور قیمت فروخت153.45روپے سے بڑھ کر154روپے ہوگئی.

جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے153.80روپے سے بڑھ کر154روپے اور قیمت فروخت154.20روپے سے بڑھ کر154.40 ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید80پیسے کے اضافے سے186روپے سے بڑھ کر186.80روپے اور قیمت فروخت187.50روپے سے بڑھ کر188.30روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے 216روپے سے بڑھ کر216.50روپے اور قیمت فروخت217.50روپے سے بڑھ کر218روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں