سونے

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت300روپے کی کمی سے ایک لاکھ 10ہزار500روپے ہوگئی

کراچی (عکس آن لائن ) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت300روپے کی کمی سے ایک لاکھ 10ہزار500روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا8ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر1839ڈالر ہو گیاتاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہااور ایک تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 1لاکھ 10ہزار500روپے ہو گئی اسی طرح257روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار 736روپے کی سطح پر آ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں