سونے

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے کی کمی سے ایک لاکھ 11ہزار 800روپے کی سطح پر آگئی

کراچی (عکس آن لائن ) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے کی کمی سے ایک لاکھ 11ہزار 800روپے کی سطح پر آگئی ۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت2ڈالر کی کمی سے1872ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت200روپے کمی سے1لاکھ11ہزار800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت172روپے کمی سے 95ہزار850روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1180روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں