مسرت جمشید چیمہ

مفرور شریف اورپانامہ رانی عبدالقادر بلوچ جیسے مزیدسرپرائززکیلئے تیار رہیں’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( عکس آن لائن)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشیدچیمہ نے کہا ہے کہ مفرور شریف اورپانامہ رانی عبدالقادر بلوچ جیسے مزیدسرپرائززکیلئے تیار رہیں، عبد القادر بلوچ کا علیحدگی کا اعلان بارش کا پہلا قطرہ ہے ہے ملک کیخلاف بیانیے پر (ن) لیگ کو چھوڑنے والوں کی موسلا دھار بارش ہو گی ، محب وطن رہنما ئوںاور کارکنان نے ملک دشمنوں سے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف فیملی بھی نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے سے قطعی لا تعلق ہے،وہ وقت بھی جلد آئے گا جب دونوں باپ بیٹی گوشہ نشینی کی زندگی بسر کر رہے ہوں گے ۔ا نہوں نے کہا کہ عبد القادر بلوچ نے ریاست مخالف بیانیے سے الگ ہو کر جرات ،بہادری کا علم بلند کیا، ثنا اللہ زہری نے جو الفاظ ادا کئے اس پر نواز شریف کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی آشیر بادسے آپ نے جوچالیںچلی ہیں وہ آپ کے اپنے گلے پڑیں گی ،پاک فوج سے پیار کرنے والے آپ کاکڑامحاسبہ کرنے کیلئے بے چین ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ آپ جتنے مرضی جلسے کرلیں قوم ملک دشمنوں اورغداروں کو کسی صورت عزت نہیں دے گی ، پہلی بار ملک کے غداروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کی تاریخ بھی رقم ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں