اشرف بھٹی

معیشت کے تناظر میں اسٹیک ہولڈرز کی کانفرنس منعقد کی جائے’ اشرف بھٹی

لاہور( عکس آن لا ئن) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے معیشت کے تناظر میں اسٹیک ہولڈرز کی کانفرنس منعقد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلا تاخیر میثاق معیشت کی دستاویز کی تیاری کیلئے تجاویز طلب کرے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر جو گھمبیر چیلنجز درپیش ہیں اس کیلئے اسٹیک ہولڈرز کو ایک میز پر بیٹھنا ہوگا ، سولو فلائٹ پالیسیوں کی بجائے مشاورت کی جائے ،

جو شعبے معیشت کو چلانے میں معاون ہیں انہیں اعتماد میں لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی اسکیم کا اعلان جس سے لوگ از خود ڈالر زمارکیٹ میں لے کر آئیں تاکہ عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہو سکے ۔ جو لوگ وسائل رکھتے ہیں ا ن سے درخواست ہے کہ وہ امسال چھٹیاں منانے کی غرض سے بیرون ملک سفر ملتوی کر دیں کیونکہ پاکستان کو اس وقت ایک ، ایک ڈالر کو بچا کر اپنے زر مبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے بھی اپیل کی جائے کہ وہ موجودہ کڑے حالات میں اپنے ملک میں ڈالر بھجوائیں اور اس کے عوض ان کی پاکستان میں مقیم فیملیوں کو مراعات اور سہولیات دی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں