جمشیداقبال چیمہ

معیشت کی پائیدار ترقی کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیمو تھراپی کی طرح کا مرحلہ ہے ‘جمشیداقبال چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشیداقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کو قرضے لینے کا طعنہ دینے والے ملک کو قرضوں کے سمندر میں دھکیل کر گئے ،نا تجربہ کاری کا شوروغوغہ کرنے والی اپوزیشن درست کہتی ہے کہ موجودہ حکومت کوسابقہ حکمرانوں کی طرح کرپشن کرنے کا کوئی تجربہ نہیں ۔

حلقہ این اے 127کے مرکزی دفتر میں حلقے کے رہنمائوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ستون سمجھے جانے والے اسحاق ڈار نے کاسمیٹیکس پالیسیوں کے ذریعے معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔ حکومت معیشت کی پائیدار ترقی کے لئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کر رہی ہے اوریہ مرحلہ کیمو تھراپی سے کم نہیں ۔ سابقہ حکمرانوںکی وجہ سے ملک قرضوں کے چنگل میں ایسا پھنسا یاہے کہ قرضوں کو اتارنے کیلئے نئے قرضے لینے پڑے ۔

انہوںنے کہا کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں لیکن پیپلز پارٹی اور(ن)لیگ کا کھلی آنکھوں سے دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنا اچھی علامات نہیں۔ ان کی خواہشات کے برعکس 2023 تک کوئی بھی سال عام انتخابات کانہیں بلکہ ترقی کی رفتار مزید تیز ہونے کا سال ثابت ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں