چوہدری محمد سرور

معیشت کی بہتری کیلئے اوورسیز پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ‘ چوہدری محمد سرور

لاہور( عکس آن لائن)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری محمد ندیم پہلوان نجی دورے پر قطر پہنچ گئے ۔

دوحہ پہنچنے پر گرینڈ اوورسیز کلب قطر کے صدر عمر بادشاہ اور جنرل سیکرٹری نادر خٹک نے اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد کے ہمراہ چوہدری محمد سرور اور ندیم پہلوان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ چوہدری محمد سرور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان موجودہ حالات میں انتہائی مشکلات سے دوچار ہے ، پاکستان کو بیرونی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے ،اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ملک میں بھی سرمایہ کاری کریں تاکہ معاشی حالات میں بہتری آ سکے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں کہ ماضی میں اوورسیز کو پاکستان میں بے پناہ مشکلات کا سامنا رہا ہے تاہم اب ایس آئی ایف سی کے قیام سے بہت بہتری آئی ہے ، میری تجویز ہے کہ اس میں مختلف ممالک میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو بھی شمولیت ملنی چاہیے اور ان کے تعلقات سے استفادہ کیا جانا چاہیے ۔

محمد ندیم پہلوان نے بتایا کہ دورے کے دوران اوورسیز پاکستانیوں سمیت مقامی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں ہوں گی جنہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں انہیں اپنے ملک میں سرمایہ کاری پر زیادہ سے زیادہ مراعات اور سہولیات ملنی چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں