احسن اقبال

معیشت کی بحالی نئے سال کا سب سے بڑا چیلنج ہے،احسن اقبال

سلام آباد ( عکس آن لا ئن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نئے سال میں سب سے بڑا چیلنج پاکستان کی معیشت کی بحالی کا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ سال ہمارے لیے نئی امنگوں، جذبوں اور ولولوں کے ساتھ طلوع ہو رہا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ 2022ء میں ہم نے بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا، پاکستان نے تاریخ کی سب سے بڑی موسمیاتی تبدیلی کی تباہی دیکھی، اس تباہی نے پاکستان کو 30 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچایا۔وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے عوام سے اپیل کی کہ آئیے سب ذاتی اختلافات بھلا کر اپنے ملک کے لیے 2023ء میں زیادہ محنت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں