معروف اداکارہ چاہت شیخ کی سوشل میڈیا پر حکمرانی

معروف اداکارہ چاہت شیخ کی سوشل میڈیا پر حکمرانی

لاہور (عکس آن لائن)
معروف اداکارہ چاہت شیخ کی سوشل میڈیا پر حکمرانی،چند ماہ میں لاکھوں افراد کو گرویدہ بنا لیا ۔سٹیج اداکارہ کی سوشل میڈیا پر فالورز کی تعداد لاکھوں میں ہو گئی، ساتھی اداکارائوں کی جانب سے مبارکبادوں کے تانتے بندھ گئے۔چاہت شیخ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے چاہنے والے دنیا بھر میں موجود ہیں اور یہ انکے لئے خوشی کا مقام ہے کہ دنیا میں میرے اتنے چاہنے والے موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اپنے پرستاروں سے رابطے میں رہنا مجھے اچھا لگتا ہے اور مجھے خوشی ہوتی ہے کہ دنیا بھر میں لوگ مجھے فالو کرتے ہیں۔چاہت شیخ نے کہا کہ اللہ تعالی جسے چاہے عزت دے اور آج میرے لئے یہ فخر کا مقام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں