بابرہ شریف

معروف اداکارہ بابرہ شریف کی سالگرہ پر مداحوں کی مبارکباد

اسلام آباد (عکس آن لائن) معروف اداکارہ بابرہ شریف کی سالگرہ پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔بابرہ شریف نے ڈیڑھ سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ نامور اداکاروں کے ساتھ جلوہ گر ہو کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ آٹھ نگار ایوارڈ حاصل کیے۔بابرہ شریف 10دسمبر 1954کو لاہور میں پیداہوئیں۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ایک ٹی وی کمرشل سے کیااور جب فلمی دنیا میں قدم رکھا تو ان کی پہلی فلم ”انتظار” تھی۔ انہیں جس فلم سے شہرت ملی اس کا نام ”میرا نام ہے محبت’ ‘تھا۔فلم میں ہیرو غلام محی الدین بھی نیا چہرہ تھے۔ یہ ایسی فلم تھی جس کی چین میں بھی نمائش کی گئی۔ حالانکہ چین میں لوگ اردو نہیں سمجھتے تھے لیکن انہوں نے بابرہ شریف اور غلام محی الدین کی ایکٹنگ کو بہت پسند کیا۔اس فلم کے ہٹ ہونے کے بعد بابرہ شریف نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنا شروع کر دیے اور اسی فلم میں اداکاری نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیااور یہ ان کی پہچان بن گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں