زلفی بخاری

معاون خصوصی زلفی بخاری کایواے ای میں بیروزگار پاکستانیوں کو مفت واپس لانے کا اعلان

اسلام آباد(عکس آن لائن)معاون خصوصی زلفی بخاری نے قطر میں پاکستانی کمیونٹی سے ٹیلی کانفرنس میں یواے ای میں بیروزگار پاکستانیوں کو مفت واپس لانے کا اعلان کر دیا ۔ جمعرات کو زلفی بخاری نے کہاکہ یو اے ای میں 700 بیروزگار پاکستانیوں سے کرایا نہیں لیا جائے گا،

پاکستانیوں کے سفری اخراجات متعلقہ کمپنی ادا کریں گی۔ بے روزگار پاکستانیوں کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت روزگار دینے کا اعلان کیا گیا ۔کانفرنس میں قطر سے 5500 پاکستانیوں کے لئے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ زلفی بخاری نے کہاکہ آئندہ دو ہفتوں میں 5 پروازوں پر پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں