واشنگٹن( عکس آن لائن )امریکی صدر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ہونے والی معاشی گراوٹ کو ختم کرنے کے لیے انہیں وائٹ ہائوس میں دوسری مدت کی ضرورت ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق خطاب میں انہوں نے امریکی عوام کو ایک بار پھر بائیں بازو کی سیاست سے ڈرایا۔ریاست پینسلوانیا کے شہر ایری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیت کر اگلے چار برس کے لیے پھر اقتدار میں آ رہے ہیں،
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے ہونے والی معاشی گراوٹ کو ختم کرنے کے لیے انہیں دوسری مدت کیلئے صدر بننا ضروری ہے۔ یہ الیکشن ٹرمپ کی ریکوری اور بائیڈن کے ڈیپریشن کے درمیان ہے۔صدر ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو جوبائیڈن سے ڈراتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کی نوکریاں ختم کر دے گا اور ان کی پارٹی سوشلسٹ، کیمونسٹ اور مارکسسٹ کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے۔