معاشی صورتحال

معاشی صورتحال پرروایتی سیاست کا تڑکا لگانے کی بجائے قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور(عکس آن لائن )آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت معاشی صورتحال پرروایتی سیاست کا تڑکا لگانے کی بجائے قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کرنے کیساتھ حالات کو سدھارنے کیلئے اپنے اقدامات بارے بھی بتائے ،بے یقینی کی کیفیت کی وجہ سے کاروباری حالات میں شدید مندی کا رجحان ہے جس کی وجہ سے اخراجات پورے کرنے کابھی مشکل ہو گیا ہے ۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ معیشت ایک سنجیدہ موضوع ہے اور قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کرنے والے بھی سنجیدہ مزاج کے حامل ہونے چاہئیں ۔

موجودہ حالات میں عوام میں اس قدر مایوسی پھیلا دی گئی ہے کہ طرح طرح کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جس کے ہر شعبے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور یہ افواہیں صرف پاکستان کے اندر نہیں بلکہ بیرو ن ممالک بھی سفر کرتی ہیں۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے عوام کو آگاہ کرے ۔مہنگائی کی شرح بڑھنے سے لوگوں کی قوت خرید کم ہو رہی ہے جبکہ اس کے ساتھ بے یقینی کی کیفیت کی وجہ سے کاروباری حالات میں شدید مندی کا رجحان ہے جسے بہتر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں