راجہ عدیل

معاشی سست روی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے،راجہ عدیل

لاہور( عکس آن لائن)لوہا مارکیٹ شہید گنج لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ معاشی سست روی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔ معاشی سست روی میں مقررہ ٹیکس ہدف حاصل کرنا ایک چیلنج ہے حکومت کو آمدن بڑھانے اور اخراجات کم کرنے کی ضرورت ہے ملکی معاشی شرح نمو کم ترین سطح پر آگئی ہے جب کہ ہوشربا مہنگائی موجودہ حکومت کے دو سالوں میں ہدف سے زائد رہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے معیشت کی رفتار 3فیصد تک سست رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضوں کے عوض ان کی شرائط پر بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹیکسوں کی بھرما ر سے ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے رہی ہے.

نیز مہنگی بجلی کے باوجود ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ سے صنعتی شعبہ کی تباہی کا باعث بنے گا جس سے پیداواری لاگت میں اضافہ اور برآمدات کا26.2ارب ڈالرز کا ہدف بھی مشکل ہوگا۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاراجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ وہ سبز باغ جو موجودہ حکومت نے عوام کو دکھائے تھے ہوشربا مہنگائی نے ان کا ملیامیٹ کردیا ہے، آئی ایم ایف معاہدے کے تحت روپے کی قدر میں کمی سے ، ڈالر کی قیمت میں اضافہ، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی ترقی متاثر ہورہی ہے اور ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں