شیخ رشید

معاشی بحران کا سامنا ہے، سیاستدان ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی(نمائندہ عکس) عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک معاشی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے اورسیاستدان ٹی و ی ٹی وی کھیل رہے ہیں۔ شیخ رشید کا بیان میں کہنا تھا کہ جون کا مہینہ سیاسی طورپر فیصلہ کن ہوگا یا غریب معاشی طورپرمرجائے گا یا امپورٹڈ حکومت سیاسی طورپرمرجائے گی۔قوم خود سڑکوں پرآئے گی اورموجودہ حکومت کے خلاف ماتم کرے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک معاشی بحران کی طرف جارہا ہے اورسیاست دان ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں۔ ایم کیوایم کو مبارک ہو مئیراورگورنران کے لگ گئے اوردفاتربھی مل گئے۔ باپ بھی اپنا حقیقی سیاسی باپ ڈھونڈ رہی ہے۔سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ایک ہفتے میں پٹرول 60 روپے فی لیٹر بڑھ گیا اوربجلی کی قیمت 8 روپے فی یونٹ بڑھا دی گئی ہے۔عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجسنی موڈیزنے ہماری ریٹنگ منفی کردی ہے اورزرمبادلہ کے ذخائر صرف 9 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔ پہلے معیشت ڈیفالٹ ہوتی ہے اس کے بعد ملک ڈیفالٹ ہوتا ہے۔ ملک میں 16 پاورپلانٹ بند اور16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے اورلوگ گرمی سے مررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں