انقرہ (عکس آن لائن) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ترکی آنے کی دعوت دی ہے اور کہاہے کہ ترک حکومت غیر ملکی سرکایہ کاروں کی بھرپور میزبانی کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایردوآن ترک لیرا کی گراوٹ میں تیز رفتاری روکنے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوںنے کمپنیوں اور افراد پر قرض جمع کرنے کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوشش شروع کی ہے۔ترکی کی معیشت مشکل حالات سے گذر رہی ہے۔ ملک میں غیرملکی کرنسیوں اور افراط زر کی شرح نیترک لیرا پر غیرمعمولی دبائو ڈالا ہے۔ترکی کی سالانہ افراط زر کی شرح توقع سے زیادہ نومبر میں 14.03 فیصد تک جا پہنچی ہے جو کہ اگست 2019 کے بعد کی یہ بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔افراط زر کی شرح میں اضافے کی وجہ لیرا کی قدر میں کمی ہے۔، پچھلے مہینوںکے دوران سود کی بڑی شرح میں اضافے کے بعد مانیٹری پالیسی کو سخت کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- الیکشن کے بعد نئی حکومت آنے کے بعد بھی 98 ارب51 کروڑ روپے کی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف
- پشاور ہائیکورٹ،علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیلات فراہمی کیس پر تحریری فیصلہ جاری
- پیپلز پارٹی کا وفاقی حکومت کا حصہ بننے کا فیصلہ
- وزیرِ اعظم کا کام نہیں ہے کہ وہ گندم کی پیداوار دیکھے، انوار الحق کاکڑ
- جے یو آئی کا پی ٹی آئی کے بغیر حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ