ڈاکٹر فیصل سلطان

معاشرے کی بڑی بیماریوں میں ٹی بی بھی شامل ہے، یہ ایک قابل علاج مرض ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ٹی بی ہمارے معاشرے کی بڑی بیماریوں میں شامل ہے جو کہ ایک قابل علاج مرض ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ ملک نے 2030 تک اس متعدی بیماری کو ختم کرنے کا عہد کیا ہے۔

انہوں نے اس مقصد کے حصول کے لیے مختلف سطحوں پر وسیع تر ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹی بی کا جلد پتہ لگانے سے بیماری کے علاج میں بہت مدد ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں ٹی بی کی تشخیص کیلئے جدید طریقے موجود ہیں اور اس کی تشخیص پرفوری علاج بیماری کو روک سکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹی بی کے حوالے سے صوبائی سطح پرٹی بی پروگرام میں مزید کام کرنےکی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ٹی بی کےمریض کو اپنےاطراف موجودافرادکومرض سے بچاناچاہیے جیسا کہ کزشتہ 2 سالوں سے کورونا کے پھیلا کے ڈر سے ایک دوسرے کی حفاظت کا خیال رکھا جاتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں