افتخار ٹھاکر

معاشرے کی اصلاح کی جس قدر آج ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی ‘ افتخار ٹھاکر

لاہور( عکس آن لائن)نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ میری نظر میں معاشرے کی اصلاح کی جس قدر آج ضرورت ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہ تھی ،افسوسناک امر یہ ہے کہ آج لوگ برائی پر نادم ہونے کی بجائے فخر کرتے ہیں جو اخلاقی زوال کی انتہا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ اگر ہم لوگ انفرادی اور اجتماعی جائزہ لیں تو کوئی بھی شخص اپنا کردار ادا کرنے کو تیار نہیں اور بھیڑ چال کی صورتحال ہے ۔ پہلے ماں باپ اور بڑے لوگ نوجوان نسل کی تربیت کرتے تھے لیکن آج یہ کام موبائل اور انٹر نیٹ کے سپرد ہو چکا ہے اور پھر ہم یہ شکایت کیوں کریں کہ ہماری اولادیں والدین اور بزرگوں کا احترام نہیں کرتیں۔ افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میری نظر میں معاشرے کی اصلاح کی جس قدر آج ضرورت ہے شاید اس سے پہلے کبھی نہ تھی ۔

میری گزارش ہے کہ حکومت خود آگے بڑھے اورمیڈیا، فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے پلیٹ فارم کو استعمال میں لاتے ہوئے اخلاقی پہلوؤں کے نقطہ نظر سے اصلاحی پروگرامز کے اسکرپٹ تیار کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں