جگن کاظم

معاشرے میں تحمل ، برد باری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ‘ جگن کاظم

لاہور (عکس آن لائن) نامور اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ معاشرے میں تحمل اور بردباری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،والدین بچوںکو مکالمہ کرنے اور دلیل کوتسلیم کرنے کی عادت ڈالیں ۔

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ سکول کی سطح پر نصاب میں اخلاقی تربیت کے مضامین شامل کئے جانے چاہئیں، خاص طور پر شدت پسندی کی نفی کے لئے بچوں کو ذہن سازی کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کئی خاندان چند مرلے کے ایک ہی گھر میں پیار اور محبت سے رہتے تھے لیکن آج کئی کنال کے گھر میں بھی دو خاندان اکٹھے نہیں رہ سکتے ۔

تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت کی بھی ضرورت ہے جس کے لئے سکول بہترین پلیٹ فارم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام لوگ کھلے دل سے ایک دوسرے کی رائے کا احترام کریں، معاشرے میں صبر و تحمل کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں جس سے ہمارے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں