ڈاکوگرفتار

مصطفی آباد:ایس ایچ او مہر محمد شریف کی کاروائی، دو ڈاکوگرفتار، نقدی، موٹر سائیکل ،ناجائز اسلحہ ، موبائل فون بر آمد

مصطفی آباد/للیانی(نمائندہ عکس آن لائن) ایس ایچ او مہر محمد شریف کی کاروائی، دو ڈاکوگرفتار، لاکھوں روپے نقدی، موٹر سائیکل ، ناجائز اسلحہ ، موبائل فون بر آمد،ملزمان مصطفی آباد اور کاہنہ کے علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے،

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد مہر محمد شریف نے کاروائی کرتے ہوئے دو ڈاکو گرفتار کر لئے ، گرفتار ہونے والے ڈاکوﺅں کے قبضہ سے لاکھوں روپے کی نقدی، موٹر سائیکل، ناجائز اسلحہ اور موبائل فون بر آمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار ہونے والے ڈاکوﺅں میں ناصر اور محمد شہزاد شامل، ملزمان مصطفی آباد اور کاہنہ کے علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری، ایس ایچ او مہر محمد شریف نے کہا کہ ڈی پی او قصور عمران کشور کے خصوصی احکامات پر عمل کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں