مصالحہ جات

مصالحہ جات کی برآمدات میں 10 ماہ کے دوران 16.33 فیصد اضافہ

اسلام آباد(عکس آن لائن):ملک سے مصالحہ جات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.33 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک سے مصالحہ جات کی برآمدات کاحجم 89.79 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.33 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مصالحہ جات کی برآمدات سے ملک کو77.18 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،جاری مالی سال میں مجموعی طورپر 22396 میٹرک ٹن مصالحہ جات کی برآمدریکارڈکی گئی ،

جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.78 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 19858 میٹرک ٹن مصالحہ جات کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔ اپریل 2022 میں مصالحہ جات کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر0.63 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، اپریل 2022 میں مصالحہ جات کی برآمدات کاحجم 6.66 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اپریل میں 6.62 ملین ڈالرتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں